Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی انڈر-19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فرسٹ کلاس ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے روحیل نذیر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ انڈر-19 ورلڈکپ کھیلنے والے محمد طحہ کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پاکستان انڈر-19 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، اختر شاہ، باسط علی، حیدر علی، خیام خان، محمد حارث، محمد جنید، محمد وسیم، نیاز خان، صائم ایوب، شیراز خان، سلیمان شفقت اور قاسم علی شامل ہیں۔
متبادل کھلاڑیوں میں عامر علی، عرفان نیازی، محمد عامر، نادر شاہ اور سعید نذیر شامل ہیں۔ پاکستان انڈر-19 ٹیم کا کراچی میں کیمپ جاری ہے اور ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہو گی۔ دورے میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
#Pakistan Under-19s#Sri Lanka Under-19s