بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ بولر مشرفی مرتضی میگا ایونٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شکیب الحسن ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔ فاسٹ بولر ابو جید کو پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی ون ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
مستفیض الرحمان اور روبیل حسین انجری کا شکار ہیں لیکن امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہو جائیں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم ورلڈکپ میں مہم کا آغاز دو جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔