Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی بورڈ، پی سی بی کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تسلسل سے انعقاد کیلئے کوشاں ہے تاہم مہمان ٹیمیں مسلسل انکار کر رہی ہیں۔ گزشتہ برس بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کو امید تھی کہ رواں برس پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ کے میدان پر مصنوعی روشنیوں میں ٹیسٹ میچ کھیلے پر راضی ہو جائے گی۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی اس پر تیار بھی ہو گیا تھا لیکن آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے انکار پر پی سی بی نے بھی سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس طرح کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مہمان کھلاڑیوں کو ایک ملین ڈالرز کا خصوصی پیکج دیا تھا ایسا اس بار بھی کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کو بھی ایک ملین ڈالرز کی پیشکش کی جائے گی۔
#Pakistan#Australia