Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تمام ٹیموں نے ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ کیمپ کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے اگلے ہفتے سے کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے اور اپنے تمام پلیئرز کو اس کیمپ کا حصہ بننے کی تاکید کی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے شکیب الحسن کو آئی پی ایل چھوڑ کر ورلڈکپ کیمپ جوائن کرنے کے لیے باقاعدہ خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شکیب الحسن آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم کا حصہ ہیں اور اب تک صرف ایک ہی میچ کھیل سکے ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے بنگلہ دیش کا ٹریننگ کیمپ 22 اپریل سے شروع ہو گا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز کھیلے گی۔