کمنٹیٹر اور کراچی کنگز کے میڈیا منیجر سکندر بخت نے پاکستان کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پر تنقید کی تو انھوں نے جواب دینے میں بالکل دیر نہ کی۔ پاکستان کپ کے دوران بلوچستان ٹیم کی گروپ فوٹو لی گئی جس میں حارث رؤف نے جوگرز کی بجائے "چپل" پہنی ہوئی تھی۔
اس پر سکندر بخت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے، یہ ٹیم کی آفیشل تصویر ہے، اس کو کس طرح نظرانداز کیا جا سکتا ہے؟ حارث روف نے اپنی تیز یارکر گیند کی طرح جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اسٹائل ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کی ٹیم پاکستان کپ کے فائنل میں خیبرپختونخواہ (کے پی کے) سے ٹکرائی تھی جہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔