Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں ان کی جگہ خطرے میں ہے۔ 36 سالہ ہاشم آملہ ون ڈے فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی مانے جاتے ہیں لیلکن ان کی حالیہ کارکردگی بہتر نہیں رہی اور لگتا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
جنوبی افریقہ کے سلیکٹرز رواں ہفتے ٹیم کا اعلان کریں گے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں ہاشم آملہ کی شمولیت خطرات سے دوچار ہے۔ ہاشم آملہ نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد انھیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی ہاشم آملہ خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے جبکہ ان کے مقابلے پر موجود ریضا ہنڈریکس اور ایڈن مرکرم کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور امکان ہے کہ انھیں ہی ٹیم میں منتخب کیا جائے گا۔