Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈیانا بیگ پریکٹس سیشن کے دوران اپنا انگوٹھا زخمی کروا بیٹھیں جس کے بعد ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز نے انھیں آٹھ سے دس ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈیانا بیگ کی جگہ قومی ویمن ٹیم میں 17 سالہ فاطمہ ثناء کو موقع دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے ڈیانا بیگ کی انجری پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے فاطمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 29 اپریل کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔
#Pakistan Women#South Africa Women