Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کرکٹ میلہ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں لگے گا جس کے لیے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت نے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں ہفتے میں ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے انتخاب سے قبل ہی سابق ساؤتھ افریقی کرکٹر روبن پیٹرسن نے میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
روبن پیڑسن نے کہا کہ 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ ان کی اس پیشگوئی پر کچھ ٹویٹر صارفین نے ان کا مذاق اڑایا تو کسی نے کہا کہ ان میں سے ایک ٹیم فائنل ضرور کھیلے گی۔
سابق انگلش بیٹسمین اویس شاہ نے لکھا کہ ساؤتھ افریقہ کے پاس میچ ختم کرنے والا کھلاڑی موجود نہیں ہے اور ویسٹ انڈیز سے متعلق آپ کی پیشگوئی درست ثابت ہو سکتی ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#West Indies