Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹیو ہارمیسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان این مورگن ایک شاندار لیڈر ہیں، میرے خیال میں ورلڈکپ کے بعد وہ ٹریور بیلس کی جگہ ٹیم کے کوچ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹیو ہارمیسن نے کہا کہ مجھے پتا ہے لوگ میری اس بات کا مذاق اڑائیں گے لیکن یہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو ایشیز کے بعد مورگن کو کوچ بنا دیتا۔
سابق انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ بیشک این مورگن انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ورلڈکپ میں ان کے ماتحت کھیل کر بہت کچھ سیکھیں گے۔
انھوں نے ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے پاس میگا ایونٹ جیتنے کا بہترین موقع ہے لیکن بھارت، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔