Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے بھارت کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔ بھارتی ٹیم سے ریشب پانٹ اور امبائی رائیڈو کو ڈراپ کیا گیا ہے جس وجہ سے بھارتی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
امباتی رائیڈو کو ڈراپ کر کے وجے شنکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جس پر بھارتی چیف سلیکٹر مناوا پرساد نے موقف اختیار کیا کہ وجے شنکر بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں رائیڈو سے بہتر ہیں اور اس کے لیے انھوں نے "تھری ڈائمینشنل (تھری ڈی)" کا لفط استعمال کیا۔
گزشتہ روز امباتی رائیڈو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارتی چیف سلیکٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ورلڈکپ دیکھنے کے لیے "تھری ڈی" چشمہ آرڈر کر دیا ہے۔ بھارت اپنا پہلا میچ 5 جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔