Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جوفرا آرچر نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی، انھیں انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے، میگا ایونٹ کیلئے انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم میں جوفرا آرچر شامل نہیں ہیں لیکن انھیں پاکستان اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
اگر جوفرا آرچر نے ان سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی تو انھیں انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے لیکن انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس ورلڈکپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت کے خلاف نظر آ رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہو گی جو مسلسل ٹیم کے ساتھ کھیلتے آ رہے ہیں۔ کرس ووکس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔