Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پہلے ایڈیشن سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیل رہے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں اب تک 149 میچز کھیل چکے ہیں جہاں انھوں نے 40.18 کی اوسط سے 4,260 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 32 نصف سنچریاں اور تین سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین اسکور ٭133 رہا۔
اے بی ڈویلیئرز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب میں بھارت کے خلاف انہی کے میدان پر کھیل رہا تھا اور تماشائی مجھے سپورٹ کر رہے تھے، اس لمحے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے۔
اس ٹویٹ کے ساتھ انھوں نے ایک تصویر بھی اپلوڈ کی جس پر لکھا تھا کہ میں ہمیشہ آئی پی ایل کا شکرگزار رہوں گا اور اس وقت تک کھیلتا رہوں گا جب تک ممکن ہے۔
#South Africa