Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہونے والی بغاوت کو دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب قرار دے دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان جو بولتے ہیں وہی کرتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کی میٹنگ میں جو کچھ ہوا وہ دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے، دنیا اس وقت ورلڈکپ کی تیاری کر رہی ہے اور ہم لڑ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو پاکستان میں لانا چاہتے ہیں تاہم دیکھنا ہو گا کہ دو کروڑ کی آبادی والا سسٹم 22 کروڑ عوام کے لیے کیسے سودمند ثابت ہوتا ہے، بورڈ کو اس حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دینی چاہیئے کیونکہ عمران خان کے پاس کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ کرنے کو ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم میں فٹنس اور سلیکشن کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیئے۔