Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کیلٹیکس ایچ بی ایل پی ایس ایل فینٹیسی لیگ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وسیم اکرم اور کیلٹیکس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ کرک ان جف فنٹیسی لیگ میں 97,329 ٹیمیں بنائی گئیں۔
کیلٹیکس ایچ بی ایل پی ایس ایل فینٹیسی لیگ میں پہلا انعام جیتنے والے حسنین سخی کو سی بی آر 500 بائیک، دوسرا انعام جیتنے والے حسین سعید کو آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کا ٹرپ اور تیسرا انعام جیتنے والے کنول ارشاد کو ہوم تھیٹر سسٹم دیا گیا۔
اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے فاتحین، کرک ان جف اور اسپانسرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فینٹیسی لیگ زبردست انداز میں کامیاب ہوئی اور دو لاکھ سے زائد لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ جس طرح ملک میں لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں تو امید ہے کہ لوگ آئندہ بھی اس میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔