Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اکثریتی اراکین نے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی سی بی وسیم خان کے خلاف بغاوت کر دی۔ مطالبات کی منظوری تک اراکین نے اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ کوئٹہ میں پہلی بار ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس تنازع کی نذر ہو گیا۔ اجلاس کے آغاز میں ہی پانچ ممبران کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جس میں وسیم خان کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا گیا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے مجوزہ اسٹرکچر کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ ایجنڈے سے ہٹ کر قرار داد پیش کرنے پر چیئرمین پی سی بی نے مخالفت کی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے مطالبات کی منظوری تک اجلاس میں بیٹھنے سے انکارکر دیا جس وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ گورننگ بورڈ اراکین کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے آئین میں ایم ڈی کے عہدے کی گنجائش نہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کسی قسم کی قرارداد منظور ہونے کی خبروں کی تردید کی۔
احسان مانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کا دورہ بھی کیا اور بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔