Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ڈیوڈ وارنر ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ وارنر کی انڈین پریمیر لیگ میں شاندار فارم میگا ایونٹ میں ٹیموں کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ سن رائزرز حیدر آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اب تک 8 میچز میں 5 نصف سنچریاں اور ایک شاندار سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں وہ 8 میچز کھیل کر 400 رنز اسکور کر چکے ہیں جو ورلڈکپ میں ٹائٹل کے دفاع کے لیے جانے والی آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک مثبت خبر ہے۔ ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے آخری حصے میں سن رائزرز حیدر آباد کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ ورلڈکپ کے لیے شیڈول کیمپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔