Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے کوچنگ پینل میں تبدیلی کی ہے مگر پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد کو ورلڈکپ تک برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
اس سے قبل بورڈ میں انتظامی تبدیلی کے بعد ویسٹ انڈیز نے ہیڈکوچ رچرڈ پائبس کو برطرف کر کے مقامی کوچ کا تقرر کیا تھا۔ سابق بیٹسمین رام نریش سروان ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم کے مینٹور کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ رام نریش سروان ورلڈکپ کے ابتدائی کوچنگ پینل میں شامل نہیں تھے۔
ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ رام نریش سروان ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے یا نہیں۔ اس موقع پر سروان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ کا پلان کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ ورلڈکپ سے پہلے بیٹسمینوں کی زیادہ سے زیادہ خامیاں دور کر سکیں۔