Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ این مورگن میگا ایونٹ میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرن، جو ڈینلی، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ وِلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
جوفرا آرچر انگلینڈ کی ورلڈکپ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے جبکہ نوجوان آل راؤنڈر سیم کرن کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب اس بار پورا نہیں ہو سکے گا۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ نے کہا کہ ہم نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے، پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد آئی سی سی کی منظوری سے ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا اور پہلے میچ میں انگلش ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔