سری لنکا نے دیموتھ کرونارتنے کو ورلڈکپ کے لیے کپتان مقرر کر دیا۔ کرونارتنے 2015 کے بعد سے سری لنکا کی ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں تھے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کپتانی کے بعد انھیں یہ بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انھوں نے صرف 17 ون ڈے میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے اور 15 کی اوسط سے وہ صرف 190 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ لستھ ملنگا کی قیادت میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 0-5 سے کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو ان سے کپتانی واپس لینے کی وجہ بنا۔