Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کرکٹر عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی سی بی وسیم خان کی تقرری پر سخت لفظوں میں احتجاج کیا۔ عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان میں موجود سابق کرکٹرز کو چھوڑ کر بیرونی ممالک سے لوگوں کو بلا کر بڑے بڑے عہدوں پر فائز کر دیا جاتا ہے اور یہ سب پی سی بی کی غلطیاں ہیں۔
سابق لیگ اسپنر نے سرفراز نواز، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کی موجودگی میں اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانے پر بھی سخت موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے دیکھ کر دل کرتا ہے کہ اپنا سر دیوار پر دے ماروں۔ عبد القادر نے مزید کہا کہ پاکستان میں عظیم بولرز ہونے کے باوجود اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانا اس ملک کی بدقسمتی ہے۔