Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی گورننگ بورڈ کا 53واں اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں ہوا، اجلاس میں ایجنڈے پر بحث کرنے کی بجائے ہنگامی صورتحال کھڑی ہو گئی جب گورننگ باڈی کے پانچ اراکین ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تقرری کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
اس صورتحال کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے جو فیصلے ہو چکے ہیں وہ تبدیل نہیں ہوں گے اور کوئی بھی اس طرح آ کر اجلاس کو ہائی جیک نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ہم کرکٹ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
احسان مانی نے کہا کہ ہمارا پہلے بھی یہی منصوبہ تھا کہ 6 یا 8 ریجن کھیلیں گے اور ابھی بھی اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ مخالفت کرنے والوں کو انہوں نے کہا کہ وسیم خان کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کا فیصلہ تھا، ہمیں صرف کرکٹ کے بارے میں سوچنا چاہیئے اور کسی کا سیاسی ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا میری موجودگی میں کرکٹ کی اصلاحات کو کوئی نہیں روک سکتا۔