Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ پی سی بی نے ابھی تک کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آل راؤنڈر شعیب ملک کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ورلڈ کپ میں اگر سرفراز احمد کو کسی قسم کی انجری ہوتی ہے یہ آرام دینے کی ضرورت پڑتی ہے تو شعیب ملک ہی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام مستقبل میں کسی نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے پر غور کر رہے ہیں مگر ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں رسک نہیں لینا چاہتے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیئت تھے اور تینوں میچوں میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔