Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ بھارت کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ دنیش کارتھک کو میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ریشب پانٹ کے منتخب نہ ہونے پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ ریشب پانٹ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ریشب پانٹ کو ٹیم میں شامل نہ کرنا بہت غلط فیصلہ ہے۔
رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نمبر 4 یا 5 پر کھیلتے ہوئے بھارت کے لیے میچ ونر کھلاڑی ثابت ہو سکتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بھارت کے ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد ریشب پانٹ سے ملاقات کی، وہ بہت افسردہ تھے۔
رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ ریشب پانٹ بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں اور ان کی عمر ابھی صرف 21 سال ہے، مستقبل میں یقیناً وہ بھارت کیجانب سے دو یا تین ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں۔