Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محمد حسنین اور جنید خان کو ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ مل گئی جبکہ محمد عامر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا تو محمد عامر کا پہلا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پابندی لگنے کی وجہ سے محمد عامر 2011 اور 2015 کا ورلڈکپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ سلیکٹرز نے بڑی محنت کے بعد ٹیم فائنل کی اور یہی ٹیم ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔