Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس کوئٹہ میں شروع ہوا تو باغی اراکین نے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کے خلاف قرارداد جمع کروائی جس وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ پی سی بی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سالانہ ریونیو شئیرنگ کے پہلی ششماہی کے ساڑھے پانچ ملین ڈالرز ملنے تھے جو اجلاس میں کھڑے ہونے والی ہنگامی صورتحالی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے۔
اجلاس میں تنازع کے باعث ایجنڈے میں شامل اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری نہ مل سکی۔ 18-2017 کے آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری اجلاس میں ہونا تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے فنڈز کی وصولی کے لیے یہ منظوری ضروری تھی۔ پی سی بی کو ریجنز کو فنڈز دینے میں تاخیر ہو رہی ہے اور مستقبل میں پی ایس ایل کے حوالے سے ترقیاتی پلان بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔