Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ نعمان بٹ پر میڈیا سے حساس دستاویزات شیئر کرنے اور چیئرمین پی سی بی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔ گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پی سی بی نے جسٹس فضلِ میراں چوہان کو جج مقرر کیا ہے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق نعمان بٹ پریس کانفرنس کرنے کے اہل نہیں تھے اور اب وہ تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔
دوسری جانب پی سی بی گورننگ بورڈ کے پانچ باغی اراکین کا کوئٹہ اجلاس بھی ہوا۔ بورڈ اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی اراکین کے ترجمان کے مطابق احسان مانی بورڈ کے معاملات کو شفاف انداز سے چلانے میں ناکام رہے ہیں، ملکی کرکٹ کو تباہی سے بچانے کے لیے انہیں گھر بھیجنا ضروری ہے۔ باغی اراکین کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے آئین کے تحفظ کے لیے قانون کی مدد لیں گے۔