سری لنکا نے رواں سال ہونے والے ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا نے دنیش چندیمل اور ڈک ویلا کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا۔ لستھ ملنگا سے قیادت لے کر یہ ذمہ داری دیموتھ کرونارتنے کو سونپ دی گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اویشکا فرنینڈو، لہرو تھرمانے، کوشال پریرا، کوشال مینڈس، انجلیو میتیھوز، دھننجیا ڈی سلوا، جیفری وینڈرسے، تھیسارا پریرا، اسورو اڈانا، لستھ ملنگا، سورنگا لکمل، نووان پردیپ، جیون مینڈس اور ملندا سری وردانا شامل ہیں۔
کرکٹ سری لنکا کے صدر شمی سلوا کا کہنا ہے کہ دیموتھ کرونارتنے ورلڈکپ میں قیادت کے لیے بہترین امیدوار ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کی قیادت میں ٹیم زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ سری لنکن ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔