Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا۔ انضمام الحق نے محمد حسنین کو ورلڈکپ میں پاکستان کا سرپرائز پیکج قرار دیا۔ ایک صحافی نے محمد حسنین کی صلاحیت سے متعلق سوال کیا تو انضمام الحق نے کہا کہ جب آپ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کھیلیں گے تو آپ کو خود ہی ان کی صلاحیت کا علم ہو جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ محمد حسنین کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہیں اس لیے انھیں منتخب کیا گیا۔ محمد عامر کے بارے میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ عامر نے کیریئر کی بہترین ابتداء کی مگر وہ اس پرفارمنس کو برقرار نہ رکھ سکے، امید ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کر لیں گے۔ محمد عامر اور آصف علی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔