Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق پاکستانی کرکٹر محمد وسیم نے محمد حسنین کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کی مخالف کر دی۔ محمد وسیم نے کہا کہ عثمان شنواری کو موقع ملنا چاہیئے تھا۔ عثمان شنواری 2017 کے بعد سے 15 میچز میں 28 وکٹیں لے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ورلڈکپ ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے۔
محمد وسیم نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان شنواری تجربہ کار بولر ہیں، انھیں ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہونا چاہیئے تھا اور محمد حسنین کو ورلڈکپ کھیلانے میں بہت جلدی کی گئی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ محمد عامر ابھی ورلڈکپ سے باہر نہیں ہوئے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اگر انھوں نے پرفارمنس دی تو انھیں اسکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا اور اسی لیے انھیں 17 کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ محمد وسیم نے مزید کہا کہ ایک، دو کھلاڑیوں کو نکال کر باقی ٹیم متوازن بنائی گئی ہے۔