Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی جو ٹیم منتخب کی گئی ہے شعیب اختر اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ منتخب کردہ ٹیم متوازن ہے، ورلڈ کپ میں سرفراز احمد اور شعیب ملک اپنے تجربے کی وجہ سے قومی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق کو اننگز کی اچھی شروعات کرنی ہو گی اور بابر اعظم سب سے اہم بیٹسمین ہوں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈکپ میں محمد حفیظ کے کندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری ہو گی، وہ اچھی بولنگ بھی کرتے ہیں اور لوئرآرڈر میں تیز کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈکپ سے پہلے محمد حفیظ کی فٹنس کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور وہ قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کی بولنگ لائن اپ پر راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ مجھے ایک لیڈر کی کمی نظر آ رہی ہے، امید ہے محمد عامر انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ ٹیم میں واپس آئیں گے، اگر وہ ٹیم کا حصہ نہیں بنا پاتے تو حسن علی اور جنید خان کو یہ ذمہ داری نبھانی ہو گی۔