Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی ٹیم کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کمر کی تکلیف میں متبلا ہیں جس کے بعد سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں انھیں آرام بھی دیا گیا اور دھونی کی عدم موجودگی میں سریش رائنا نے چنائی سپر کنگز کی قیادت کی۔

2010 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ چنائی سپر کننگز کی ٹیم مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں میچ نہیں کھیلی۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں دھونی کے علاوہ بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ کو بھی انجری کے باعث کچھ میچز میں آرام دیا جا چکا ہے۔ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس تکلیف سے نجات حاصل کر لوں گا۔