Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی اگر انگلینڈ میں کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو کپتان سرفراز احمد کا انگلینڈ میں ریکارڈ کافی بہتر ہے۔ سرفراز احمد نے برطانیہ کی سرزمین پر 9 میچز کھیل کر 62.67 کی اوسط سے 376 رنز بنائے ہیں۔
اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے بھی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ انگلینڈ کی سرزمین پر وہ 4 میچوں میں 63 کی اوسط سے 252 رنز بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم نے 10 میچوں میں 255 اور شعیب ملک نے 24 میچوں میں صرف 13.63 کی اوسط سے 300 رنز اسکور کیے ہیں۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد حفیظ کے انگلینڈ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ تجربہ کار آل راؤنڈر 22 میچوں میں 522 رنز اسکور کر چکے ہیں جبکہ انھوں نے 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ عماد وسیم نے انگلینڈ میں 91 کی اوسط سے 182 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بولنگ میں 6 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔
انگلینڈ کی سرزمین پر شاداب خان اور فہیم اشرف کی چار، چار جبکہ جنید خان کی سات میچوں میں 9 وکٹیں ہیں۔ حسن علی انگلش کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 میچوں میں 21 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔