Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اس وقت بھارت میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ڈیل اسٹین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کگیسو رباڈا حریف ٹیموں کے لیے مشکل ترین بولر ثابت ہوں گے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک بھی جنوبی افریقہ کے لیے بہت اہم کردار ادا کریں گے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ اس مرتبہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بہت مضبوط ہے اس لیے امید ہے نتائج بھی بہتر ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں اگر قسمت نے ساتھ دیا تو ہم فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں میگا ایونٹ جیت سکتے ہیں۔
ڈیل اسٹین نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں جنوبی افریقہ کو کسی ون ڈے سیریز میں شکست نہیں ہوئی، اس سے یہ بات واضح ہے کہ اس ٹیم میں کافی میچ ونر کھلاڑی شامل ہیں۔