Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جو پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے۔ ورلڈکپ میں پاکستانی دستہ خطرناک تو ہے لیکن زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا اعزاز پانے والے کھلاڑیوں میں امام الحق، فخز زمان، عابد علی اور بابر اعظم شامل ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلی بار میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف، عماد وسیم اور لیگ اسپنر شاداب خان بھی پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں ان ایکشن ہوں گے۔
کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ اور حارث سہیل اس سے پہلے ورلڈکپ کھیل چکے ہیں۔ جنید خان 2011 کے ورلڈکپ میں ٹیم کے ہمراہ تھے لیکن انھیں ایک میچ ایک میچ کھیلنے کا موقع بھی نہیں ملا تھا۔