Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے فاف ڈوپلیسی کو جنوبی افریقہ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہاشم آملہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہاشم آملہ گزشتہ کچھ عرصے سے ون ڈے میں خراب فارم کا شکار ہیں اور ورلڈکپ میں ان کی جگہ خطرے میں نظر آ رہی تھی لیکن جنوبی افریقی سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑی کی بجائے تجربے پر انحصار کیا اور انھیں ٹیم میں شامل کر لیا۔
ان کے مدمقابل ریضا ہنڈریکس کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسکواڈ میں کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیڈی، انرج نورٹج، اینڈائل فیلکوائیو شامل ہیں۔ ڈووین پریٹوریس، کگیسو رباڈا، تبریز شمسی، ڈیل اسٹین، عمران طاہر اور وینڈر ڈوسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔