Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے اور یہی توقع کی جا رہی تھی کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑی ہی میگا ایونٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سپرفٹ کھلاڑی قرار پائے مگر انھیں ورلڈکپ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو سنچریاں بھی اسکور کی تھیں جس وجہ سے ان کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔
ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود محمد رضوان مایوس نہیں ہوئے۔ محمد رضوان نے اپنے ٹویٹر میں پیغام میں کہا کہ تمام کھلاڑیوں کی سلیکشن پر خوش ہوں، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی ٹائٹل جیتا اور اس مرتبہ انشاءاللہ پھر ٹیم ٹائٹل جیتے گی۔