Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی بار کھیلنے والے کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا نام بھی شامل ہے۔ گزشتہ لمبے عرصے سے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمن پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم مہرہ ہیں۔ 59 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد بابر اعظم نے 51.29 کی بیٹنگ اوسط سے 2,462 رنز بنا رکھے ہیں جس میں دس نصف سنچریاں اور آٹھ سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ورلڈکپ کھیلے اور میرا یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ میں اپنے ورلڈکپ کے لیے بہت پرجوش ہوں، اپنی پوری کوشش کروں گا اچھی کارکردگی دکھاؤں۔ انھوں نے کہا کہ میں ٹریننگ سیشن میں بھرپور محنت کر رہا ہوں، امید ہے میری محنت رنگ لائے گی۔