Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جس میں محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔
محمد عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب ہونے پر بہت خوش ہوں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ہونے والی ون ڈے سیریز میں اپنی پوری جان لگا دوں گا۔
ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والی ٹیم کے لیے انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انشاءاللہ ٹرافی پاکستان آئے گی۔ محمد عامر نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔