Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کے لیے 23 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے مدعو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں اسی کھلاڑی کو جگہ ملے گی جو "یویو ٹیسٹ" میں کامیاب ٹھہرے گا۔ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوا تو یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسیم، عابد علی اور محمد حسین فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں ان تینوں کھلاڑیوں بھی شامل کیا گیا۔ عماد وسیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے لیکن وہ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی دکھاتے آ رہے ہیں جس وجہ سے ان کی فٹنس پر سمجھوتا کرنا پڑا۔