Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور رواں سیزن میں اپنے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں اپنا 9واں میچ کولکتہ نائٹ رائیڈر کے خلاف کھیلا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایونٹ میں 10 رنز سے دوسری فتح حاصل کی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلور کی طرف سے ویرات کوہلی نے خود اوپننگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے 58 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ معین علی نے بھی 66 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

کولکتہ کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں ٹیم کی چار وکٹیں 79 رنز پر گر گئیں لیکن اس کے بعد آندرے رسل نے میدان میں آتے ہی چھکوں کی برسات کر دی۔ انھوں نے 9 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔
آندرے رسل کے علاوہ نتیش رانا نے بھی 46 گیندوں پر شاندار 85 رنز اسکور کیے لیکن دونوں کھلاڑیوں کی برق رفتار بیٹنگ کے باوجود کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آخری اوور میں 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔