Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا نے رواں سال دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کو درخواست کی تھی کہ ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے جس پر پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ سیریز ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی اس وجہ سے تمام ٹیموں کے لیے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں کی تعداد کو یکساں رکھا جائے۔
یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ اس لیے بھی نہیں کھیلنا چاہتا کیونکہ کینگروز نے حال ہی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دو میچز پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
اب ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مزید ایک میچ کا اضافہ کیا جائے۔