Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک 11 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس کا کپتان انھوں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو مقرر کیا ہے۔
سنجے منجریکر نے اس ٹیم میں سنیل گواسکر اور کمار سنگاکارا کو بطور اوپنر منتخب کیا ہے جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری بھی سابق سری لنکن کپتان کو سونپی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمینوں میں سر ویو رچرڈز، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا اور اسٹیو وا شامل ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں میلکم مارشل، وسیم اکرم اور سر رچرڈ ہیڈلی کا انتخاب کیا جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر شین وارن کو بطور اسپنر اس ٹیم میں شامل کیا۔