Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ میں آندرے رسل کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انھوں نے ایک اور زبردست اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت 213 رنز اسکور کیے۔ جواب میں کولکتہ کے چار کھلاڑی 79 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

نتیش رانا نے 85 اور آندرے رسل نے 25 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنا ڈالے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو کامیاب کروانے کے لیے انتھک محنت کی لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز ہدف سے 10 رنز پیچھے رہ گئی۔
رائل چیلنجرز بنگلور نے رواں آئی پی ایل میں دوسری کامیابی حاصل کی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 میچز میں 4 کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔