Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی حکام نے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کپتان سرفراز احمد سمیت تمام کھلاڑیوں کو دلیری سے کھیلنے کا مشورہ دیا۔ ورلڈکپ میں کامیابی کے لیے عمران خان نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کھلاڑیوں کو 1992 ورلڈکپ کے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیئے اور کہا کہ ورلڈکپ کھیلنا بہت بڑا اعزاز ہے، پوری قوم کی توقعات آپ سے وابستہ ہیں، بھرپور جذبے اور منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں، اسپورٹس مین اسپرٹ اور اپنی صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کریں۔
وزیراعظم نے فاسٹ بولر حسن علی، جنید خان اور فہیم اشرف کو بولنگ ٹِپس بھی دیں۔ عمران خان نے ورلڈکپ میں شاداب خان کو پاکستان کا 'ٹرمپ کارڈ' قرار دیا۔ عمران خان کو قومی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ اور بلا بھی پیش کیا گیا۔