Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رہے اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کی توجہ میچز پر مرکوز رکھنے، طویل ورلڈکپ اور زیادہ سفر کے باعث کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دورہ انگلینڈ پر کھلاڑی اہلخانہ کو اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز ورلڈکپ کے دوران اہلیہ اور بچوں کو ساتھ رکھنا چاہتے تھے۔ سرفراز احمد نے اب سے کچھ روز پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں کھلاڑیوں پر دباؤ ضرور ہوتا ہے اور اگر فیملی ساتھ ہو تو دباؤ کم ہو جاتا ہے اور وقت بھی گزر جاتا ہے۔