Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی 25 اپریل کو بھارت اور 30 اپریل کو پاکستان میں ہو گی۔ اسٹار آل راؤنڈر کی زندگی پر کتاب معروف صحافی وجاہت سعید خان نے تحریر کی ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کتاب پر کافی عرصے سے کام ہو رہا تھا اور اب اس کی رونمائی ہونے جا رہی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ کتاب میں سب کچھ ایمانداری سے تحریر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شاہد آفریدی نے 1996 میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کیا اور بیس سال کرکٹ کھیلنے کے بعد 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ ہو گئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے جو اس کتاب میں درج ہوں گے۔