Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقی نژاد اسکاٹش کرکٹر کون ڈی لینگ محض 38 سال کی عمر میں دماغ کے کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ کون ڈی لینگ گزشتہ ایک سال سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ اکتوبر 2018 میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ کون ڈی لینگ کو کینسر کی بیماری ہے۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ علاج ہونے کے بعد بھی وہ اپنی بیماری سے چھٹکارا نہ پا سکے اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
کون ڈی لینگ کی وفات پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آل راؤنڈر کون ڈی لینگ نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جہاں انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 8 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 8 وکٹیں بھی اپنے نام کی تھیں۔ انھوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں نارتھیمپٹن شائر کی نمائندگی کی۔