Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو انگلش کرکٹرز کی حمایت بھی مل گئی۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ایک سال کی پابندی کاٹنے کے بعد اسمتھ اور وارنر نے ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر کرس ووکس نے کہا ہے کہ اسمتھ اور وارنر نے جو کچھ بھی کیا انھیں اس کی سزا مل گئی، میرے خیال میں ورلڈکپ سے قبل ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا بہت اچھا فیصلہ ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی اسمتھ اور وارنر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی غلطی کی سزا پوری کر لی، اگر اب بھی کوئی ان دونوں کھلاڑیوں کی آسٹریلوی ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرتا ہے تو وہ درست نہیں۔
انگلش اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز کہتے ہیں کہ وارنر اور اسمتھ کی واپسی بہترین وقت پر ہوئی ہے، آئی پی ایل میں دونوں ہی کھلاڑی شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور ان کی موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ ٹائٹل کا دفاع کر سکتی ہے۔