Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کی ورلڈکپ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ کی جگہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو شامل کرنے پر شائقین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے دھونی کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔ انھوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ دھونی جیسے بڑے کھلاڑی کی سلیکشن پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ میرے لیے وفاداری بہت معنی رکھتی ہے، دھونی ہی وہ کپتان تھے جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور مستقل نمبر 3 پر ٹیم میں کھیلایا۔ ان کا کہنا ہے کہا کہ دھونی ہماری کا بہت اہم حصہ ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ وہ اس ٹیم کے وکٹ کیپر ہیں جبکہ وہ میچ جتوانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو دھونی سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔