Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود اور محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ سابق کپتان نے میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کو ٹپس دیں اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قابل احترام وزیراعظم اور کپتان عمران خان سے ملنا اعزاز ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی رول ماڈل رہے ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ کپتان کی دی گئی ہدایات کے مطابق کھیلیں گے۔
بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جوش دلانے والے الوداعی خطاب میں لطف آیا، ان کی تقریر سننا نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک شاندار موقع رہا۔